(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صیہونی ریاست کے شہر حیفا کو لبنان سے راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا، تمام راکٹ فضائی دفاعی نظام سے محفوظ رہتے ہوئے شہری علاقوں میں گرے جس سے ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست کی نام نہاد فوج نے گذشتہ روز لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی جانب سے صیہونی ریاست کے شہر حیفا پر کم سے کم پانچ میزائل گرنے کا اعتراف کیا ہے تاہم مزاحمت کاروں کی جانب سے نقصان کی تفصیلات جاری کرنے پر سخت سنسر شپ کی پالیسی کے تحت نقصان ظاہر کرنے سے اجتناب۔
عبرانی چینل 14 نے رپورٹ کیا کہ "حیفا میں شہر میں لبنان سے داغے جانے والے کم سے کم پانچ راکٹ اسرائیلی فضائی دفاعی نظام سے محفوظ رہتے ہوئے بغیر کسی رکاوٹ کے براہ راست ایک گھر، ایک ریستوران اور سڑکوں پر گر کر پھٹ گئے جس کے نیتجےمیں متعدد افراد زخٰمی ہوگئے۔
عبرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ’’یہ پہلا موقع ہے کہ لبنان کی طرف سے حیفا کے شہری علاقوں پر میزائل داغے گئے ہیں، جہاں پچھلے اہداف فوجی تھے مگر اس بار شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
گذشتہ 23 ستمبر سے اسرائیل نے تقریباً ایک سال قبل حزب اللہ کے ساتھ محاذ آرائی کے آغاز کے بعد سے لبنان پر "سب سے زیادہ پرتشدد اور وسیع” حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں اب تک دو ہزار سے زائد لبنانی شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے شامل ہیں، تقریبا بارہ لاکھ افراد بے گھر ہیں۔
دوسری طرف پوری قابض ریاست میں غیر معمولی رفتار سے سائرن بجتے رہتے ہیں، جس میں حزب اللہ اور فلسطینی دھڑوں کی جانب سے فوجی مقامات اور بستیوں کو نشانہ بنانے والے میزائلوں، ڈرونز اور توپ خانے کے گولے داغے جاتے ہیں۔