• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 15 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

ڈیڑھ سال سے جاری وحشیانہ بمباری کے باوجود مزاحمت مضبوط: اسلامی جہاد کے اسرائیل کی بستیوں پر راکٹ حملے

سرایا القدس کے راکٹ یونٹ نے اشدود، عسقلان، سدیروت اور شمالی غلافِ غزہ میں قائم کئی صیہونی بستیوں پر درجنوں راکٹ داغے

بدھ 14-05-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
ڈیڑھ سال سے جاری وحشیانہ بمباری کے باوجود مزاحمت مضبوط: اسلامی جہاد کے اسرائیل کی بستیوں پر راکٹ حملے
0
SHARES
11
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی عوام پر جاری مظالم اور نہتے شہریوں کے قتل عام کے جواب میں اسلامی جہاد کی عسکری شاخ سرایا القدس نے منگل کی شام عسقلان، اسدود اور غلافِ غزہ کی غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی بستیوں کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

سرایا القدس کے مطابق، ان کے راکٹ یونٹ نے اشدود، عسقلان، سدیروت اور شمالی غلافِ غزہ میں قائم کئی صیہونی بستیوں پر درجنوں راکٹ داغے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ حملے غزہ کی پٹی میں جاری صیہونی نسل کشی کے ردعمل میں کیے گئے، جہاں غیر قانونی صیہونی ریاست کی افواج روزانہ کی بنیاد پر بے گناہ فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

تنظیم نے واضح کیا کہ "یہ راکٹ حملے ہمارے نہتے شہریوں پر کیے گئے مظالم اور قتل عام کا فطری جواب ہیں۔”

دوسری طرف غیر قانونی صیہونی ریاست کی فوج نے تصدیق کی ہے کہ غزہ سے داغے گئے تین راکٹوں میں سے دو کو ان کے دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کیا، جبکہ تیسرا راکٹ ایک غیر آباد علاقے میں گرا۔

صیہونی داخلی سلامتی کے ادارے نے بھی تصدیق کی کہ عسقلان، نیر عام، ایفیہم اور سدیروت سمیت غلافِ غزہ کے شمالی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے، جس کے بعد مقامی باشندے پناہ گاہوں کی طرف دوڑتے دیکھے گئے۔

غزہ پر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے مسلسل حملوں، بمباری اور محاصرے کے تناظر میں فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی جانب سے جوابی کارروائیاں بڑھتی جا رہی ہیں، جو نہ صرف مزاحمت کا پیغام دیتی ہیں بلکہ فلسطینی عوام کے حقِ دفاع کو بھی دنیا کے سامنے اجاگر کرتی ہیں۔

Tags: اسرائیلیاسلامی جہاداشدودسرایا القدسشہداصیہونیعسقلانغزہفلسطینیمزاحمت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.