(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) یہ حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک تل ابیب، غزہ پر حملے بند نہیں کرتا اور فلسطینیوں کو امداد نہیں پہنچائی جاتی۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے محصور شہر غزہ اور اب لبنان پر وحشیانہ بمباری اور نہتے شہریوں کے قتل عام کے ردعمل میں یمنی افواج نے بحیرہ احمر میں امریکی بحریہ کے جنگی جہازوں پر غیر معمولی حملے کئے ہیں۔
یمنی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیٰ ساری نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا ہے کہ بحیرہ احمر میں صیہونی ریاست اسرائیل کے جنگی جرائم میں برابر کے شریک امریکہ کے خلاف تازہ حملے میں 3 امریکی ڈسٹرائیر کو نشانہ بنایا گیا ہے جو غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی امداد کےلئے مقبوضہ علاقوں کی جانب بڑھ رہے تھے۔
بریگیڈیئر جنرل یحیٰ ساری کے مطابق حملے میں بحریہ، فضائیہ اور بری فوج نے حصہ لیا، 23 بیلسٹک اور ونگڈ میزائل داغے گئے اور ڈرونز سے بھی مدد لی گئی
۔انہوں نے کہا کہ یہ حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک تل ابیب، غزہ پر حملے بند نہیں کرتا اور فلسطینیوں کو امداد نہیں پہنچائی جاتی۔