• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 4 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

سرخ لکیر عبور ہوچکی : یہودی ایک دوسرے کو قتل کرسکتے ہیں یائر لاپڈ

اپوزیشن رہنماؤں نے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو پر ریاستی اداروں کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اسرائیل کی سلامتی کو داؤ پر لگانے کا الزام عائد کیا ہے

منگل 22-04-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
سرخ لکیر عبور ہوچکی : یہودی ایک دوسرے کو قتل کرسکتے ہیں یائر لاپڈ
0
SHARES
38
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف یائر لاپید نے گذشتہ روز غاصب ریاست کے دار الحکومت تل ابیب میں ایک پریس کانفرنس میں خبردار کیا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی کشیدگی اگر قابو میں نہ آئی تو سیاسی قتل جیسے واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "سرخ لکیر عبور ہو چکی ہے، یہودی ایک دوسرے کو مار سکتے ہیں۔”

لاپید کا اشارہ داخلی سلامتی کی خفیہ ایجنسی شاباک  کے سربراہ رونن بار کے خلاف جاری مہم کی طرف تھا، جنہیں حکومت برطرف کرنا چاہتی ہے۔ اپوزیشن نے بار کی برطرفی کو غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا ہے۔

رونن بار نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں برطرف کرنے کی کوشش 7 اکتوبر کے حماس حملے اور دیگر اہم معاملات کی تحقیقات کو دبانے کی کوشش ہے۔

اپوزیشن رہنماؤں نے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو پر ریاستی اداروں کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اسرائیل کی سلامتی کو داؤ پر لگانے کا الزام عائد کیا ہے۔ یائر گولن نے کہا کہ نیتن یاہو ملک کی سلامتی اور قانون کی حکمرانی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق، اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ نیتن یاہو فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوں تاکہ جمہوریت اور ریاستی سلامتی کو محفوظ رکھا جا سکے۔

Tags: اسرائیلیرونن بارسرخ لکیرصیہونیفلسطینیائر لاپڈ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.