(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی فورسز ارض فلسطین سے مقامی فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کےلئے گذشتہ سات دہائیوں سے غیر انسانی ہتھکنڈوں کا استعمال کررہی ہے ، صہیونی ریاستی دہشتگردی پر امریکہ سمیت انسانی حقوق کے علمبردار مغربی ممالک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ، مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کےلئے کام کرنے غیر سرکاری ادارے ‘المیزان’ نے اپنی جاری رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ قابض صہیونی فورسز نے رواں سال انسانی تاریخ میں مظالم کا نیا ریکارڈ بنا دیا ہے۔
ادارے نے اپنے رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی دہشتگرد فوج نے رواں سال مختلف واقعات میں 15 فلسطینی بچوں کو گولیاں مارکر یا تشدد کرکے شہید کردیا ہے جبکہ اس دوران 1149 فلسطینی بچوں کو حراست میں لیا گیا جن میں سے اکثریت کی عمریں 18 سال سے بھی کم ہیں ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قابض فورسز نے بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت اور شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے جس میں سے دوتہائی بچوں کو بدترین جسمانی اور ذہنی تشدد کا سامنا کرنا پڑرہا ہے رپورٹ کے مطابق سنہ 2000ء کے بعد اب تک 18 سال سے کم 19 ہزارفلسطینی بچوں کو گرفتار کیا گیا جو انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی اور اقوام متحدہ کے قوانین کا تمسخر ہے۔