• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

رواں سال صیہونی فورسز نے 75 فلسطینی خواتین کو گرفتار کیا

گرفتار ہونے والوں میں بڑی تعداد نابالغ بچیوں اور ضعیف خواتین کی بھی ہے جو اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں

جمعہ 22-07-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
رواں سال صیہونی فورسز نے 75 فلسطینی خواتین کو گرفتار کیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )   اسرائیلی قابض فوج نے رواں سال 2022 کی پہلی ششماہی کے دوران مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے سے 76 فلسطینی خواتین کو گرفتار کیاجن میں سے بعض کی عمریں اٹھارہ سال سے بھی کم ہیں۔

مقبوضہ فلسطین میں صیہونی مظالم پر نظر رکھنے والے ادارے  فلسطین سینٹر فار پریزنر اسٹڈیز نے ایک رپورٹ  جاری کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ  قابض صیہونی فورسز فلسطینیوں کو ہر قسم کے مظالم کا نشانہ بنا رہی ہیں  ان میں خواتین بھی شامل ہیں جن کو اسرائیلی فورسز کی جانب سے گرفتاریوں، سمن اور من مانی سزاؤں کا نشانہ بنایاجارہا ہے ۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ  رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران 76 فلسطینی خواتین اور لڑکیوں کی گرفتاریوں  کی گئی ہے جس میں نابالغوں، ضعیفوں ، بیماروں اور زخمیوں  کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دامون جیل میں مجموعی طورپر 32 فلسطینی خواتین قید ہیں جن میں سے  17 مختلف  دورانیے کی سزائیں کاٹ رہی ہیں جبکہ اٹھ خواتین ایسی ہیں جو دس دس سال کی قید کاٹ رہی  ہیں ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  دیگر جیلوں میں قید فلسطینی خواتین   ا نتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت قید ہیں جبکہ اکثریت  کا ابھی مقدمہ بھی شروع نہیں ہوا ہے ۔

واضح رہے کہ گرفتار خواتین اور لڑکیوں میں بڑی تعداد نابالغ بچیوں اور ضعیف خواتین کی بھی ہے جو اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں۔

Tags: اسرائیلی فورسزصیہونی جرائمفلسطینی خواتینمقبوضہ بیت المقدس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.