• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 21 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

رام اللہ میں صہیونی آبادکاروں کی سفاکیت، فلسطینی گاڑیاں نذرِ آتش

صہیونی آبادکاروں کی کارروائی نے رام اللہ میں فلسطینی شہریوں کے لیے خوف و ہراس پیدا کر دیا۔

بدھ 17-12-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
رام اللہ میں صہیونی آبادکاروں کی سفاکیت، فلسطینی گاڑیاں نذرِ آتش
0
SHARES
3
VIEWS

روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

قابض اسرائیل کے صہیونی آبادکاروں نے آج بدھ کی صبح سویرے وسطی مغربی کنارے میں رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع عین یبرود گاؤں پر حملہ کرتے ہوئے متعدد فلسطینی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ آبادکاروں کا ایک گروہ علی الصبح گاؤں میں داخل ہوا اور گھروں کے سامنے کھڑی کئی فلسطینی گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا جبکہ دیواروں پر نسل پرستانہ اور نفرت انگیز نعرے بھی تحریر کیے۔

ذرائع کے مطابق آبادکاروں نے دیواروں پر جو دھمکی آمیز پیغامات لکھے ان پر “کتائب الملک داود” کا نام درج تھا۔ مغربی کنارے میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کے لیے “وحوش التلال” اور “فتیان التلال” جیسے شدت پسند صہیونی گروہ اسی نام کا استعمال کرتے ہیں۔

صہیونی آبادکاروں کے جتھے قابض اسرائیلی حکام اور اس کی انتہا پسند دائیں بازو کی حکومت کی مکمل سرپرستی اور تحفظ میں مغربی کنارے کی فلسطینی زمینوں پر اپنی جارحیت اور دہشت گردی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس حکومت کا مقصد فلسطینیوں کی مزید املاک ہتھیانا اور انہیں ان کی سرزمین سے بے دخل کرنا ہے۔

“فتیان التلال” اور “تدفيع الثمن” جیسے گروہوں سے لے کر اب مقبوضہ مغربی کنارے کی پہاڑیوں میدانوں اور وادیوں میں پھیلنے والے نئے رجحان “وحوش التلال” تک آبادکاروں کی دہشت گردی شدت اختیار کرتی جا رہی ہے جو پہلے سے زیادہ منظم اور وسیع پیمانے پر پھیل چکی ہے۔

گذشتہ مہینوں کے دوران مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں “وحوش التلال” نامی ایک نئی صہیونی آبادکار جماعت نمایاں ہوئی ہے جس میں درجنوں نوجوان یہودی شامل ہیں۔ انہوں نے فلسطینی زمینوں اور کھیتوں کو تشدد اور خوف و ہراس کے اڈوں میں تبدیل کر دیا ہے۔

یہ گروہ درحقیقت “فتیان التلال” کی نئی اور زیادہ انتہا پسند نسل ہے جو پہلے سے کہیں زیادہ منظم اور جارحانہ انداز میں سرگرم ہے۔ اس کے افراد بلا جھجک سب سے پہلے فلسطینیوں کو نشانہ بناتے ہیں اور اگر انہیں روکنے کی کوشش کی جائے تو قابض اسرائیلی فوجیوں اور خود آبادکاروں پر بھی حملہ آور ہو جاتے ہیں۔

اس گروہ کے عناصر اس نظریے پر یقین رکھتے ہیں جسے وہ “گریٹر اسرائیل کی سرزمین پر اسرائیلی قوم کا خصوصی حق” قرار دیتے ہیں۔ وہ کسی بھی سیاسی یا سکیورٹی معاہدے کو تسلیم نہیں کرتے چاہے وہ خود قابض اسرائیلی حکومت ہی کی جانب سے کیوں نہ ہو۔

“وحوش التلال” کی ہر خلیہ نما جماعت میں تقریباً دس سے پندرہ نوجوان شامل ہوتے ہیں جو غیر قانونی آبادکاری چوکیوں کے درمیان نقل و حرکت کرتے ہیں اور منظم حملے کرتے ہیں۔ ان حملوں میں فلسطینی گاڑیوں گھروں اور کھیتوں کو آگ لگانا اور حتیٰ کہ قابض اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ بھی شامل ہے۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.