• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 13 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قنیطرہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت، مقامی نوجوان گرفتار

جنوبی شام میں اسرائیلی فوج کی بلا اشتعال دراندازی نے علاقائی کشیدگی بڑھا دی ہے اور قنیطرہ کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلایا ہے۔

ہفتہ 13-12-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
قنیطرہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت، مقامی نوجوان گرفتار
0
SHARES
1
VIEWS

روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

قابض اسرائیل کی افواج نے جنوبی شام میں علیحدہ علیحدہ دو جارحانہ دراندازیاں کرنے کے بعد مقبوضہ قنیطرہ گورنری میں قائم ایک ناکے پر دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

شامی سرکاری چینل الاخباریہ نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے قنیطرہ کے دیہی علاقے میں بلدہ ام باطنہ اور گاؤں العجرف کے درمیان قائم کیے گئے ناکے پر دو نوجوانوں کو روکا اور گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب قابض اسرائیلی جنگی طیارے مقبوضہ قنیطرہ کی فضاؤں میں انتہائی نچلی پرواز کر رہے تھے۔

ٹیلی وژن شام نے اپنی ویب سائٹ پر رپورٹ کیا ہے کہ قابض اسرائیل کی ایک فوجی گشت جو آٹھ عسکری گاڑیوں پر مشتمل تھی جمعہ کی شب قنیطرہ کے دیہی علاقوں میں واقع رسم الحلبی مشیرفہ اور ام باطنہ کے دیہات میں داخل ہوئی۔

چینل نے مزید بتایا کہ قابض اسرائیلی افواج کی ایک اور گشت درعا گورنری کے یرموک بیسن میں معریہ عابدین کے راستے پر درانداز ہوئی جہاں ایک سکیورٹی ناکہ قائم کیا گیا اور تلاشی کی کارروائیاں انجام دی گئیں۔

بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب قابض اسرائیلی فوج کی ایک گشت نے یرموک بیسن کے علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ مارا اور ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

چند روز قبل گولان نامی ادارے نے دستاویز کیا تھا کہ قابض اسرائیلی افواج نے شامی سرزمین میں بار بار کی جانے والی دراندازیوں کے دوران 39 افراد کو اغوا کیا جن میں کم عمر بچے بھی شامل تھے۔ یہ تمام واقعات اسد حکومت کے خاتمے کے بعد پیش آئے۔

تقریباً دو ہفتے قبل قابض اسرائیلی افواج نے دمشق کے دیہی علاقے میں جبل الشیخ کی ڈھلوانوں پر واقع بلدہ بیت جن میں ایک ہولناک قتل عام کا ارتکاب کیا جس کے نتیجے میں 13 افراد شہید اور تقریباً 25 زخمی ہوئے۔

قابض اسرائیل نے شام میں جبل الشیخ کی چوٹی سے لے کر درعا گورنری سے متصل جنوبی دیہی علاقے کے یرموک بیسن تک متعدد عسکری چوکیاں قائم کر رکھی ہیں۔ ان میں قنیطرہ میں آٹھ اور درعا میں ایک عسکری نقطہ شامل ہے۔

اسد حکومت کے خاتمے کے بعد سے علاقے میں قابض اسرائیل کی خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں۔ قنیطرہ اور درعا کے دیہی علاقوں میں تقریباً روزانہ کی بنیاد پر دراندازیاں ریکارڈ کی جا رہی ہیں جن کے ساتھ گرفتاریاں بھی کی جاتی ہیں۔ بعض زیر حراست افراد کو بعد میں رہا کر دیا جاتا ہے جبکہ کئی تاحال قید میں ہیں۔

8 دسمبر سنہ 2024ء کو قابض اسرائیل نے سنہ 1974ء میں شام کے ساتھ طے پانے والے معاہدہ فصل القوات کے خاتمے کا اعلان کیا تھا جبکہ دمشق کی جانب سے بارہا تل ابیب سے ان خلاف ورزیوں کو روکنے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔

شامی شہریوں کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیل کی جانب سے جاری یہ جارحانہ اقدامات خطے میں استحکام کی بحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں اور حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری کے حصول کی کوششوں کو بھی سبوتاژ کر رہے ہیں جس کا مقصد بدحال معاشی صورت حال کو بہتر بنانا ہے۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.