(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی آباد کاروں کی شر انگیزی کے جواب میں فلسطینی باشندوں کی جانب سے بھی رد عمل کا اظہار کیا گیا جس کے نتیجے میں آباد کاروں اور فلسطینیوں کے درمیان زبردست تصادم ہوا.
ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں یہودیوں کے قبلہ اول پر دھارے جاری ہیں گذشتہ روز کم سے کم ڈیڑھ سو صہیونی آباد کاروں نے مسجد اقصٰی میں مراکشی دروازے سے داخل ہوکر مقدس مقامات کی بے حرمتی کی اور اسرائیلی فوج کی موجودگی میں فلسطینی نمازیوں کو تشددکا نشانہ بنایا۔
صہیونی آباد کاروں کی شر انگیزی کے جواب میں فلسطینی باشندوں کی جانب سے بھی رد عمل کا اظہار کیا گیا جس کے نتیجے میں آباد کاروں اور فلسطینیوں کے درمیان زبردست تصادم ہواتاہم قابض فوج نے فلسطینیوں پر تشدد کیا اور ان پر ربر کی گولیاں برسائیں جس کی زد میں آکر درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے جبکہ 16 سے زائد نوجوانوں کو صہیونی فوج نے حراست میں لیتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔