(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج کی شرپسند عناصر کی حوصلہ افزائی کے نتیجے میں آباد کاروں نے مسجد کے صحنوں میں ان مقامات پر آزادانہ گھومنا پھرنا شروع کیا جوکہ بین الاقوامی قانون کے تحت صرف مسلمانوں کے لیے مخصوص ہیں۔
ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی فوج نے غیر قانونی آبادکاروں کے ایک منظم گروہ کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں جوتوں سمیت داخل ہونے کی اجازت دی اور نمازیوں پر مذہبی اشتعال انگیزی کے لیے حالا پیدا کیے۔
صہیونی فوج کی شرپسند عناصر کی حوصلہ افزائی کے نتیجے میں آباد کاروں نے مسجد کے صحنوں میں ان مقامات پر آزادانہ گھومنا پھرنا شروع کیا جوکہ بین الاقوامی قانون کے تحت صرف مسلمانوں کے لیے مخصوص ہیں۔
یاد رہے کہ صہیونی ریاست اسرائیل میں فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیلی فوجیوں اورغیر قانونی صہیونی آبادکاروں کی انتقامی کارروائیاں اپنے عروج پر ہیں اور دوسری جانب قابض فوج کی سرپرستی میں صہیونی شرپسندعناصر روزانہ کی بنیاد پر مسجد اقصیٰ پر حملے کر کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کر رہے ہیں۔