(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی علاقوں میں اس وقت زیتوں کے کٹائی کا موسم ہے اور زیتون فلسطینیوں کی بڑی آبادی کا ذریعہ معاش ہےجن کو یہودی آباد کارجان بوجھ کر نقصان پہنچا کر فلسطینیوں کے لیے معاشی مسائل میں اضافے کا باعث بنتے رہتے ہیں۔
ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی آباد کاروں کے ایک منظم گروہ نے قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقام پر فلسطینیوں کے پھلوں کے باغ پر دھاوا بول۔ کر کئی پھل دار درخت اور پودے تباہ کردیے ان میں زیتون کے درختوں کی بڑی تعداد کا واضح طور پر نشانہ بناتے ہوئے درختوں کو کاٹا گیا اور پھلوں کو لیکر فرار ہوگئے۔
خیال رہے کہ فلسطینی علاقوں میں اس وقت زیتوں کے کٹائی کا موسم ہے اور زیتون فلسطینیوں کی بڑی آبادی کا ذریعہ معاش ہےجن کو یہودی آباد کارجان بوجھ کر نقصان پہنچا کر فلسطینیوں کے لیے معاشی مسائل میں اضافے کا باعث بنتے رہتے ہیں۔