(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوجی آئے دن مختلف حیلے بہانوں سے فلسطینیوں کو اغوا کے بعد اسرائیلی خفیہ جیلوں میں منتقل کر دیتی ہے، اس وقت 4 ہزار 700 فلسطینی قیدی صہیونی جیلوں میں اسیری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی فوج نے غرب اردن کے مختلف علاقوں من جملہ المخیم، بیتا اور رام اللہ سمیت کئی مقامات پر فلسطینی علاقوں میں کریک ڈاؤن کیا اور بے گناہ شہریوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اغوا کر لیا۔
صہیونی فوج نے فلسطینیوں کے گھروں میں داخل ہوکر ان کے خاندان کے سامنے وحشیانہ تشدد کیا اور قیمتی اشیا کی لوٹ مار کرتے ہوئےاملاک کو بھی شدید نقصان پہنچایاجبکہ احمد مطیع سلیط اور عاهد ابراہیم خلف نامی فلسطینی باشندوں کو املاک کی تباہی سے روکنے کے جرم میں گرفتار کر لیا۔
یاد رہے کہ صہیونی فوجی آئے دن مختلف حیلے بہانوں سے فلسطینیوں کو اغوا کے بعد اسرائیلی خفیہ جیلوں میں منتقل کر دیتے ہیں، اس وقت 4 ہزار 700 فلسطینی قیدی موجود ہیں جن میں 250 بچے اور 47 عورتیں شامل ہیں اور 540 ایسے قیدی ہیں کہ جن پر کوئی فرد جرم تک عائد نہیں کی گئی ہے۔