(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی وزیر صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3,332 19کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں 230 نئے کیسزسامنے آئے اور تین اموات ہوئیں جبکہ 195 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل کی وزیر صحت مائی الکیلا نےعالمی وباکوروناوائرس کی یومیہ رپورٹ کی بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں دو افراد کورونا کے شکار ہوکر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ غزہ کی پٹی میں 1 شہری کی کورونا کے باعث موت ہوئی ہے۔
صہیونی وزیر صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3,332 19کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں 230 نئے کیسزسامنے آئے اور تین اموات ہوئیں جبکہ 195 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
کورونا ٹیسٹ کی نئی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں 117افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ مقبوضہ مغربی کنارے میں 113 نئے کیسز سامنے آئے ہیں تاہم مقبوضہ بیت المقدس کی صورتحال کے حوالے سےاس رپورٹ میں کوئی اپ ڈیٹ شامل نہیں کی گئیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی 1,402,500 افراد کو کل خوراکیں دی جاچکی ہیں، جن میں مغربی کنارے میں 1,020,600 اور غزہ میں 382,000 شامل ہیں۔