(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قطر نے اقوام متحدہ اور مصرکی کوششوں سے غزہ کی پٹی میں شہریوں کے معاشی استحکام کے لیے امداد کی فراہمی کا اعلان کیا تھاجس میں قطرنے غزہ کے مستحق شہریوں میں چھ کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا تھا۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قطرکی جانب سے گذشتہ روز سے مقبوضہ فلسطینی محصورشہرغزہ کی پٹی جوصہیونی بربریت کے ہاتھوں پندرہ برسوں سے دنیا سے کٹی ہونے کے باعث بدترین معاشی بحران کا شکار ہے کیلیے غریب اور مستحق شہریوں کو قطرکیجاری کردہ نقد امدادی رقم بنکوں اور ڈاک خانے کے ذریعے وصول ہونا شروع ہوچکی ہے۔
قطر نے اقوام متحدہ اور مصرکی کوششوں سے غزہ کی پٹی میں شہریوں کے معاشی استحکام کے لیے امداد کی فراہمی کا اعلان کیا تھاجس میں قطرنے غزہ کے مستحق شہریوں میں چھ کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ خلیجی ریاست قطر کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے 95 ہزار خاندانوں میں اب تک فی کنبہ ایک سو ڈالر کی امداد کی پہلی قسط جاری گئی ہے۔