(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ کو صہیونی فوج کے ہاتھوں بم باری سے تباہ کر نے کے بعد اب اسرائیل اس کی بحالی بھی اپنے قیدیوں کی رہائی کی شرط پر کرنا چاہتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صہیونی قابض ریاست اسرائیل نےمقبوضہ فلسطینی محصور علاقہ غزہ کی پٹی میں تعمیر نوکےکام میں آگے بڑھنے کی پیش کش کی ہے اور اعلیٰ سطح پر صہیونی فوج کی جارحانہ کارروائیوں اوربم باری کے نتیجے میں تباہ ہونے والے فلسطینیوں کےگھر بار سے لے کر معیشت کی بحالی کے بدلے صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف بر سیر پیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس جو غزہ میں حکمران جماعت ہے سے اپنے قیدیوں کی رہائی مانگ لی ہے۔
صہیونی حکومت نہیں چاہتی کہ بڑے پیمانے پر اسرائیلی جیلوں میں قید بے گناہ فلسطینی اسیروں کو اپنے قیدیوں کے بدلے رہا ئی دے جس کے باعث ابھی تک صہیونی حکمرانوں کی جانب سے حما س کے ساتھ اسیروں کے تبا دلے کے معاہدے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے اوروہ فلسطینیوں کی رہا ئی سے بچنے کے لیےمختلف بہانے بنارہے ہیں۔