(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین میں مسلمان شہری مسلسل معاشی بدحالی کا شکارہیں ایسی صورت حال میں اسرائیلی فوجیوں اور صہیونی شرپسندوں کا ان فلسطینی دکانداروں کونقصان پہنچانا انہیں مزید مشکلات کی جانب دھکیل دیتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے رام اللہ میں اسرائیلی قابض افواج نےحزمہ کے مقام پر متعددفلسطینیوں سے وابستہ تجارتی مرکز کوبغیر کسی پیشگی نوٹس کے مسمار کردیا۔
صہیونی بلدیاتی ادارےکا کہنا ہے کہ متعدد دکانوں پرمشتمل اس عمارت کو مواصلاتی رابطے کیلیے تار بچھانے اور نزدیکی شاہراہوں کی مرمت کے کام کیلیے گرانا ضروری تھا جس پر فلسطینی دکانداروں میں سے ایک دکان کے مالک ابراہیم بدویہ نےصہیونی حکام کی بے حسی کا پردہ چاک کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلیوں کیلیے مواصلاتی نظام کی بہتری کا بہانہ بناکر صہیونی انتظامیہ نے ہمارے 35 سالہ مستحکم کاروبار کو بر باد کر دیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی صہیونی فوج بھاری مشینری کے ذریعےفلسطینی دکانداروں کی املاک کو تباہ کر تے ہوئے دکانوں میں موجود اشیاء کی لوٹ مارکر کے قیمتی سامان فوجی جیپوں میں بھر کرلے گئے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں فلسطین میں مسلمان شہری مسلسل معاشی بدحالی کا شکار ہیں ایسی صورت حال میں اسرائیلی فوجیوں اور صہیونی آبادکاروں کا ان فلسطینی دکاندار وں کونقصان پہنچانا انہیں مزید مشکلات کی جانب دھکیل دیتا ہے۔