(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی قابض فوج نےبغیر کسی نوٹس اور قانونی حکم نامے کے درجنوں فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطینی شہر مسافر یطا کے علاقے عرفیہ میں کئی فلسطینیوں کے گھروں کو بھاری بلڈوزروں سے مسمار کر دیا, صہیونی فوج نے علاقہ مکینوں کی مزاحمت پر انہیں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
عینی شاہدین نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ قابض فوج نے بغیر کسی قانونی نوٹس یا حکم نامے کے اچانک ان کے مکانوں پر دھا وا بولا اور رہائشیوں کو گھروں سے بے دخل کر تے ہوئے انکے مکانات کو کھنڈروں میں تبدیل کر دیا۔
واضح رہے کہ قابض ریاست میں صہیونی حکومت فلسطینیوں کو انکے آبائی مکانات سے بے دخل کر کے ان جگہوں پر صہیونی غیر قانونی بستیوں کی تعمیرات کر نا چاہتی ہے۔