(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج نے فلسطینی نوجوان کی تلاشی لی اور کسی قسم کے غیر قانونی ممنوعہ شے برآمد نہ ہونے کے باوجود فلسطینی کو بندوق کے بٹوں سے پیٹا جس کے باعث نوجوان کے سر پرچوٹیں آئیں تاہم قابض فوج نے نوجوان کو گرفتار کرکے صہیونی حراستی مر کز منتقل کر دیا۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان محمد یاسر دیریا کوتلاشی کے بہانے وحشیانہ تشدد کانشانہ بنایااور بغیر کسی وجہ کے حراست میں لے لیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ صہیونی فوج نے فلسطینی نوجوان کی تلاشی لی اور کسی قسم کے غیر قانونی ممنوعہ شے برآمد نہ ہونے کے باوجود فلسطینی کو بندوق کے بٹوں سے پیٹا جس کے باعث نوجوان کے سر پر چوٹیں آئیں تاہم قابض فوج نے نوجوان کو گرفتار کر کے صہیونی حراستی مر کز منتقل کر دیا۔
یاد رہے کہ اسرائیل میں صہیونی فوج مختلف بہانوں سے فلسطینی نوجوانوں کو تشدد کرتی ہے اور ان پر بے بنیاد الزامات لگا کر مہینوں اور سالوں کے لیے اسرائیلی عقوبت خانوں میں بدترین تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔