(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی بلدیاتی ادارے کی جانب سے اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں روزانہ کی بنیاد پر فلسطینیوں کی قانونی ملکیتی زمین کو ناجائز قرار دے کر صہیونی فوج کسی بھی گھر کو منہدم کر نے کی اہلیت رکھتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں قابض اسرائیلی حکام نے قلنسوہ سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی کو اپنا گھر خود مسمار کرنے پر مجبور کردیا اور گھر کے قانونی کاغذات کی موجودگی میں غیر قانونی تجاوز کی فہرست میں شالل کرتے ہوئے بھاری جرمانہ بھی عائد کر دیا۔
واضح رہے کہ قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی بلدیاتی ادارے کی جانب سے اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں روزانہ کی بنیاد پر فلسطینیوں کی قانونی ملکیتی زمین کو ناجائز قرار دے کر صہیونی فوج کسی بھی گھر کو منہدم کر نے کی اہلیت رکھتی ہے۔