(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے ہونے کے باوجود صہیونی جیل انتظامیہ نے قیدیوں کو علیحدہ کوٹھری تو مہیا کی تاہم ویکسینیشن اورصحت و صفائی کا کوئی انتظام جیلوں میں ناپید ہےجس کی وجہ سے وباء کے پورے جیل خانے میں پھیلنے کے خطرات واضح ہیں۔
دنیابھر میں ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے ساتھ ہی صہیونی ریاست اسرائیل میں بھی عالمی وباءسے متاثرین میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے تاہم صہیونی حکام کی بے حسیاور مجرمانہ غفلت کے باعثجیلوں میں قید فلسطینیوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلیے کوئی احتیاط فراہم نہیں کی گئی جس کے نتیجے میں گذشتہ روز صہیونی زندانوں میں بد نام زمانہ جیل جزیرہ نما النقب میں 25 فلسطینی وائرس کا شکار ہوگئے جس کے بعد قیدیوں کو دوسرے اسیران سے علیحدہ کر دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے ہونے کے باوجود صہیونی جیل انتظامیہ نے قیدیوں کو علیحدہ کوٹھری تو مہیا کی تاہم ویکسینیشن اور صفائی ستھرائی کا کوئی انتظام جیلوں میں ناپید ہےجس کی وجہ سے وباء کے پورے جیل خانے میں پھیلنے کے خطرات واضح ہیں۔