• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قابض ریاست  میں صہیونی فوج اور فلسطینیوں کے مابین تصادم جاری

بدھ 07-07-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
قابض ریاست  میں صہیونی فوج اور فلسطینیوں کے مابین تصادم جاری
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینیوں کی جانب سےرات کے وقت 26 مقامات پر صہیونی آبادکاروں اور قابض ریاست کے خلاف مظاہرے کیے گئےجنہیں روکنے کے لیے صہیونی فوج نے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا۔

مقبوضہ فلسطین میں گذشتہ ماہ سے لےکر اب تک چند روز میں صہیونی کھلی جارحیت کے باعث فلسطینیوں کی مزاحتمی کارروائیاں بھی عروج پر رہیں جن میں 21 صہیونی زخمی ہوئےجبکہ درجنوں فلسطینی صہیونی زندانوں میں ڈال دیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کی طرف سے متنوع قسم کی مزاحمتی کارروائیوں کی تعداد 748  بتائی جاتی ہےجس میں  غرب اردن اور القدس سمیت جنوبی نابلس میں بیتا کے مقام پر جبل الصبیح پر یہودی آباد کاروں کے غاصبانہ قبضے کی کوشش کے دوران فلسطینی شہریوں نے بھرپور رد عمل کا  اظہار کرتے ہوئے لگاتار مظاہرےکیے اور صہیونی فوج کی جانب سے بھی فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں  کو روکنے کے لیے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں مظاہروں کے دوران 9 اہداف پر صہیونی فوج نے براہ راست فائرنگ کی،  چاقو کے تین حملے، گاڑیوں تلے روندنےکے واقعات سمیت بارودی مواد نصب کرنے کا ایک واقعہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں گذشتہ روز بھی صہیونی فوجی کارروائی کے دوران نابلس میں رات کے وقت 26 مقامات پر یہودی آباد کاروں اور قابض ریاست کے خلاف مظاہرے کیے گئےجس میں فلسطینیوں کی جانب  سے جوابی حملوں میں پتھراؤ   اور پیٹرول بموں کے استعمال سے 11 مقامات پر صہیونی فوجی گاڑیوں  سمیت آباد کاروں کی گاڑیوں  کو نقصان پہنچایااوراملاک کو نذرآتش کیا گیا ۔

Tags: اسرائیل قابض ریاستصہیونی آباد کارصہیونیئزمفلسطینمظاہرے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.