• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ: فلسطینی بچہ شہید ہو گیا

پیر 07-03-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ: فلسطینی بچہ شہید ہو گیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے قصبے پر حملہ کیا اور گھروں کی تلاشی کا سلسلہ شروع کر دیا، اس دوران  صہیونی سیکیورٹی اہلکاروں نے فلسطینی بچے نافر کو بغیر کسی وجہ کے گولی مار دی۔

قابض ریاست اسرائیل میں گذشتہ روز وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں ابو دیس قصبے میں صہیونی فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بناتے ہوئےایک 16 سالہ فلسطینی بچے یامن نافز جفال کو شہید کر دیا ہے۔

وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے قصبے پر حملہ کیا اور گھروں کی تلاشی کا سلسلہ شروع کر دیا، اس دوران  صہیونی سیکیورٹی اہلکاروں نے فلسطینی بچے نافر کو بغیر کسی وجہ کے گولی مار دی۔

واقعے کے دوران فلسطینی علاقہ مکینوں کی جانب سے بچے پر گولی چلائے جانے کے خلاف شدید احتجاج کیا گیاجس پر صہیونی فوج نےشدید زخمی بچے کو طبی عملے کے حوالے کر نے سے انکار کرتے ہوئے بھاری مقدار میں آنسو گیس کےشیل برسائے اورشہید کے دم توڑنے تک یہ سلسلہ جاری رہابعد ازاں صہیونی فوج  علاقے سے نکل گئی تاہم وقت پر   طبی امداد  نہ ملنے پریامن  نافز جفال  کی زندگی بچائی نہ جا سکی۔

صہیونی فوج کی آنسو گیس کی شیلنگ اور براہ راست ربر کے خول میں لپٹی دھاتی گولیوں کے فائر سے متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے جنہیں بعد ازاں ہسپتالوں میں طبی امداد دے کر گھروں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔

Tags: ابو دیس قصبہفائرنگفلسطینی بچہ شہیدقابض اسرائیلی فوجوزارت صحت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.