(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج کے اس سفاکانہ اقدام کے باعث فلسطینی دیہاتوں میں جو پہلے ہی دیگرناکافی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اب پانی جیسی ضرورت سے محرومی کے باعث اپنی فصلوں اور مویشیوں کے لیےشدید مشکلات سے دوچار ہو گئے ہیں۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل کی صہیونی فوج نے فلسطینیوں کے گنجان آباد علاقے مسافر یطا کے چار دیہاتوں میں جانے والی پانی کی پائپلائنوں کو تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں دیہاتوں میں بسنے والے سیکڑوں فلسطینی اور ان کی فصلوں سیت جانوروں کے لیے پانی پہنچانے کا سلسلہ منقطع ہو گیا ہے۔
صہیونی فوج کے اس سفاکانہ اقدام کے باعث فلسطینی دیہاتوں میں جو پہلے ہی دیگرناکافی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اب پانی جیسی ضرورت سے محرومی کے باعث اپنی فصلوں اور مویشیوں کے لیےشدید مشکلات سے دوچار ہو گئے ہیں۔