(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج کے اسلحہ بر دار سپاہیوں نے طاقت کی بنیاد پر بے گناہوں کو روک روک کر بغیر کسی جرم کے تشدد اورانتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار کیا اور صہیونی گاڑیوں میں ڈال کر تفتیشی مراکز منتقل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے غاصب فوجیوں نے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں پر تشدد کارروائی کی اور تلاشی کے بہانے فلسطینیوں کی شناخت کے بعد انہیں سر عام تشدد کا نشانہ بنایا اور گرفتار کر لیا۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج کے اسلحہ بر دار سپاہیوں نے طاقت کی بنیاد پر بے گناہوں کو روک روک کر بغیر کسی جرم کے تشدد کے بعد انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار کیا اور صہیونی گاڑیوں میں ڈال کر تفتیشی مراکز منتقل کر دیا۔
خیال رہے کہ اسرائیل میں انتظامی قید کی پالیسی برطانوی سامراج کے دور سے اپنائی گئی ہے۔ اس پالیسی کے تحت کسی بھی فلسطینی شہری کو محض شبے کی بنیاد پر اٹھا کر جیل میں ڈال دیا جاتا ہے اور اس کے بعد اسے غیر معینہ مدت تک قید میں رکھا جاتا ہے۔