(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صہیونی جیلوں میں قید ہونے والے فلسطینی نوجوان براء عودہ کے والدفلسطینی رہنما یوسف محمد عودہ بھی طویل عرصے سےصہیونی انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت پابند سلاسل ہیں۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روزاسرائیلی فوج کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقہ رام اللہ کے رہائشی براء عودہ کو 50 روز تک بلاجواز صہیونی حراستی مرکز المسکوبیہ میں تفتیش کےبہانے تشدد کیا جاتا رہا تاہم بد ترین تشدد کانشانہ بنانے کے بعد صہیونی جیل اوفر منتقل کر دیا گیا ہے۔
قابض فوج کے اس غیر قانونی اقدام کے نتیجے میں براء عودہ کے اہل خانہ اور مقامی فلسطینیوں کی جانب سے شدید احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں جس میں فلسطینی عوام نے قابض فوج اور حکام کے خلاف اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں قابض ریاست کی بنائی گئی جیلوں میں ہونے والے انسانیت سوز سلوک کی جانچ کی جائے۔
واضح رہے کہ صہیونی جیلوں میں قید ہونے والے فلسطینی نوجوان براء عودہ کے والدفلسطینی رہنما یوسف محمد عودہ بھی طویل روصے سےصہیونی انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت پابند سلاسل ہیں۔