(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نےدعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی خاتون کے پاس چاقو تھا جس کی مدد سے وہ صہیونی فوجیوں پر حملہ آور ہوئی تھی تاہم حملہ ناکام بنادیا گیا اور صہیونی فوج کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں خاتون کی شہادت ہوئی ہے۔
اسرائیلی عبرانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں قلندیاکے علاقے میں صیہونی فوج نےفلسطینی خاتون پر گولی چلدی جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی شہید ہوگئیں جبکہ امدادی ٹیم کو جائےوقوعہ سے خاتون کی لعش کو اٹھانے پر بھی پابندی عائد کردی جس کے باعث کئی گھنٹوں تک شہید خاتون کو اہل خانہ سے دور رکھا گیا۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نےدعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی خاتون کے پاس چاقو تھا جس کی مدد سے وہ صہیونی فوجیوں پر حملہ آور ہوئی تھی تاہم حملہ ناکام بنادیا گیا اور صہیونی فوج کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں خاتون کی شہادت ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں دو روز قبل بھی غاصب صہیونی حکام کی سر پرستی میں فوج نے غرب اردن میں واقع جبل صبیح میں 15 سالہ محمد سعید حمائل کو بھی گولی مارکر شہید کردیا تھا جبکہ فائرنگ سےمزید 8 فلسطینی شدید زخمی ہوگئے تھے۔