(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوجی اہلکاروں نے عادل السلوادی کو سلوان میں ان کے گھر سے جبری طور پر نقل مکانی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی پاداش میں سر عام حملہ کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صہیونی فوجی اہلکاروں نےمقبوضہ فلسطین میں سلوان کے محلہ بطن الھوی کے رہائشی فلسطینی شہری عادل السلوادی پر جبری نقل مکانی کے فیصلے کے خلاف پیش کی جانے والی اپیل کی سماعت کے دوران صہیونی عدالت کے باہر بد ترین تشدد کیا اور فیصلہ آنے سے قبل ہی فلسطینی کو گرفتار کر لیا۔
عینی شاہدین کےمطابق قابض فوجی اہلکاروں کی جانب سے عادل السلوادی کو سلوان میں ان کے گھر سے جبری طور پر نقل مکانی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی پاداش میں سر عام حملہ کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ قابض ریاست میں صہیونی فوج فلسطینی باشندوںکو ان کے گھروں سے بے دخل کررہی ہے اوراس حوالے سے کوئی قانونی ادارہ فلسطینیوں کی امداد کوتیار نہیں ہے۔