(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج نے تلاشی کے بہانے فلسطینی ڈاکٹر کو اس وقت اپنی گولیوں کا نشانہ بنایا جب وہ اپنی گاڑی سے راہ سے گزر رہے تھے۔
ذرائع کی موصولہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں مشرقی بیت المقدس کے علاقےکے رہائشی 50 سالہ فلسطینی ڈاکٹرہازم جولانی کو قابض فوج بغیر کسی وجہ کے براہ راست فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
قابض فوج کے اس اقدام اور بہیمانہ قتل کے خلاف فلسطینی باشندوں کی جانب سے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس پر صہیونی فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کر نے کے لیے بد ترین آنسو گیس شیلنگ کی اور مجمعے پرقابو پانے کے لیے ربر کی دھاتی گولیوں کا استعمال کیا ۔
قابض فوج کی پر تشدد کارروائی کے نتیجے میں فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی گئی اور مظاہرین نے صہیونی فوج پر شدید سنگ باری کی ، فلسطینی نوجوانوں کی سنگ باری کی زد میں آکر 5 صہیونی فوجی معمولی زخمی ہوئے جبکہ ان کی دو گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔