(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فو ج نے گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ سرِ راہ فلسطینی نوجوان کو تشدد کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جسکے حوالے سے تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہیں۔
قابض اسرائیلی فوج کی فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں حوارہ کے مقام سے ایک فلسطینی نوجوان کو اغوا کرنے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میںحوارہ چوک کے نزدیک صہیونی فوج کی جانب سے بلا جواز پر تشدد کارروائی کے دوران ایک 16 سالہ فلسطینی نوجوان جس کا نام یوسف فواد عودہ بتایا جاتا ہے کو تلاشی کے بہانے روکا اور بغیر کسی وجہ کے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اغوا کر لیا۔
اب تک کی معلومات کے مطابق صہیونی فو ج نے گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ سرِ راہ فلسطینی نوجوان کو تشدد کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جسکے حوالے سے تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہیں ۔