(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج دہشت گردی کی کھلی کارروائیاں کر تے ہوئے کسی بھی وقت فلسطینیوں کے گھروں میں داخل ہوجاتی ہے اوربے گناہ فلسطینیوں پر تشدد یا گرفتاریاں عمل میں لائی جاتی ہیں۔
مقامی ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کےشمالی قصبے بدو پرعلی الصبح دھاوا بول دیاگیا جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی رہایشیوں کو گھروں سے نکال کر تلاشی کے بہانے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان کی املاک کوتباہ کر دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے علاقے میں داخل ہوکر بلاجواز تلاشی کی مہم شروع کی اور درجنوں فلسطینی باشندوں کو ان کے خاندان کے سامنے زدوکوب کیا اور قیمتی سامان کی لوٹ مار کی۔
یاد رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج دہشت گردی کی کھلی کارروائیاں کر تے ہوئے کسی بھی وقت فلسطینیوں کے گھروں میں داخل ہوجاتی ہے اوربے گناہ فلسطینیوں پر تشدد یا گرفتاریاں عمل میں لائی جاتی ہیں۔