(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی شہری پر کالعدم تنظیم سے تعلق کا بے بنیاد الزام لگایا گیا جس پر فلسطینی کو اس کے خاندان کے سامنے تشدد کرتے ہوئےفوجی اہلکاروں نے گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صہیونی غاصب فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغرب میں واقع بیت سوریک نامی قصبے میں رہنے والے فلسطینی باشندے مجد الشیخ کے گھر پر بغیر کسی وجہ کے چھاپہ مار کارروائی کی اور گھر میں داخل ہوکر فلسطینی کو وحشیانہ تشدد کر تے ہوئے حراست میں لے لیا جبکہ املاک کو نقصان پہنچاتے ہوئے قیمتی سامان ضبط کرلیا۔
صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی شہری پر کالعدم تنظیم سے تعلق کا بے بنیاد الزام لگایا گیا جس پر فلسطینی کو اس کے خاندان کے سامنے تشدد کرتے ہوئےفوجی اہلکاروں نے گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فلسطینی کے اہل خانیہ اور علاقہ مکینوں کی جانب سے مجد الشیخ کی اس حراست کے خلاف صہیونی جیل کے سامنے احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔