(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوجی جھڑپوں کے دوران زخمی فلسطینیوں کو ہلال احمر کی ٹیموں نے فوری طبی امداد فراہم کی تاہم سیریس انجریس کے باعث انہیں ہنگامی بنیادوں پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں فلسطینیوں کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے کفر قدوم میں فلسطینیوں کے صہیونی آبادکاری کے خلاف مظاہرے کےدوران اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران فوج کی جانب سے بد ترین تشدد کیا گیا اور گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں جبکہ صہیونی فوج کے تشدد کے نتیجے میں 4فلسطینی مظاہرین شدید نوعیت کے زخمی ہوگئے۔
صہیونی فوجی جھڑپوں کے دوران زخمی فلسطینیوں کو ہلال احمر کی ٹیموں نے فوری طبی امداد فراہم کی تاہم سیریس انجریس کے باعث انہیں ہنگامی بنیادوں پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں فلسطینیوں کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی الشیخ جراح میں بھی صہیونی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہونے کے بعد شہید ہو گیا ہے۔جبکہ اسرائیلی قابض فوج 7 سے 20 ستمبر کے درمیان مغربی کنارے میں 73 بچوں سمیت 568 فلسطینیوں کو زخمی کر چکی ہے اور متعدد افراد حراست میں لیے جا چکے ہیں۔