جنین ۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ
غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے جنوب میں واقع قصبے قباطیہ میں بدھ کی شام 20 سالہ نوجوان اسامہ کمیل قابض اسرائیل کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے کے بعد شہید ہوگیا۔
فلسطینی وزارت صحت نے مختصر بیان میں بتایا کہ کمیل کو قابض فوج کی فائرنگ سے پیٹ میں گولی لگی، جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن طبی ٹیم کی بھرپور کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہ جا سکا اور وہ شہید ہوگئے۔
قبل ازیں قابض اسرائیل کی فورسز نے قباطیہ میں دھاوا بول کر گلیوں میں پیدل ٹیمیں اور سنائپر تعینات کیے، پھر فائرنگ کے ذریعے گھروں میں دھاوا بول کر انہیں تلاشی لی۔
اسامہ کمیل کے شہادت سے جنین شہر اور اس کے کیمپ میں قابض فوج کی حالیہ جارحیت کے دوران شہداء کی تعداد سنہ 21 جنوری سے اب تک 57 تک پہنچ گئی ہے۔