• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 1 جنوری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینی اسیران کو کتوں کی خوراک کھلائے جانے کا ہولناک انکشاف

حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام فلسطینی اسیران کو زمین پر رکھی گئی روٹی اور کتوں کی خوراک جیسی ناقابلِ قبول چیزیں کھلا رہے ہیں

جمعرات 25-12-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
فلسطینی اسیران کو کتوں کی خوراک کھلائے جانے کا ہولناک انکشاف
0
SHARES
6
VIEWS

روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

قابض اسرائیلی جیلوں میں سزا کا عمل لوہے کی دیواروں اور بیڑیوں تک محدود نہیں رہتا بلکہ انسان کے بنیادی ترین حق یعنی خوراک تک پھیل جاتا ہے۔

یہ دل دہلا دینے والی حقیقت رہا ہونے والے اسیران ابراہیم بریص اور بلال موسى نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بیان کی جو گذشتہ عرصے میں طوفان الاقصیٰ معاہدے کے تحت آزادی پانے سے قبل قید و بند کی اذیت ناک زندگی سے گزرے۔ ان کے مطابق روزمرہ کھانا انسانی ضرورت کے بجائے منظم تذلیل اور وقار توڑنے کا ہتھیار بنا دیا گیا تھا۔

اعتراض پر جبر اور سزا

رہا ہونے والے اسیر ابراہیم بریص نے بتایا کہ جیلوں میں خوراک کسی بھی طبی یا انسانی معیار کے مطابق فراہم نہیں کی جاتی تھی بلکہ یہ واضح طور پر اجتماعی سزا کی پالیسی کا حصہ تھی۔

انہوں نے کہا کہ کھانا گھنٹوں شدید گرمی میں پڑا رہتا اور خراب ہونے کے باوجود بدبو کے ساتھ اسیران کو پیش کیا جاتا جبکہ وہ انسانی استعمال کے قابل ہی نہیں ہوتا تھا۔

بریص کے مطابق کسی قسم کا اعتراض کرنا ممکن نہیں تھا کیونکہ ایسا کرنے پر فوراً جبر یا سزا مسلط کر دی جاتی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ توہین صرف ناقص خوراک تک محدود نہیں تھی بلکہ جیلروں کا جان بوجھ کر اختیار کیا گیا رویہ اس سے بھی زیادہ ذلت آمیز تھا۔ جیلر اسیران کے سامنے اپنے جوتوں سمیت کھانے کے برتنوں میں پاؤں ڈال دیتے تاکہ یہ پیغام دیا جا سکے کہ بھوک مٹانے سے پہلے عزت چھیننا مقصود ہے۔ یہاں تک کہ روٹی جو خوراک کا سب سے بنیادی جز ہے زمین پر پھینک دی جاتی اور اسیران کو مجبور کیا جاتا کہ یا تو اسے اٹھا لیں یا بھوکے رہیں۔ یہ منظر روزانہ کی تذلیل کی پالیسی کا خلاصہ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پرندوں کی بیٹ کھانے کے برتنوں میں گر جاتی اور نہ اسے ہٹایا جاتا اور نہ ہی کھانا بدلا جاتا۔ اسیران کے سامنے صرف ایک ہی انتخاب ہوتا تھا کہ آلودہ خوراک کھائیں یا فاقہ کریں۔

ایسا کھانا جو انسان کے لائق نہیں

دوسری جانب رہا ہونے والے اسیر بلال موسى کی گواہی بھی کم ہولناک نہیں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ کئی مواقع پر اسیران کو ایسا کھانا دیا گیا جو انسانی استعمال کے قابل ہی نہیں تھا۔

موسى نے بتایا کہ انہوں نے اپنی آنکھوں سے سڑا ہوا کھیرا دیکھا جس سے شدید بدبو اٹھ رہی تھی اور جو ایندھن سے آلودہ تھا مگر اس کے باوجود اسیران کو پیش کر دیا گہا۔ اس موقع پر اسیران کی صحت اور سلامتی کی کوئی پروا نہیں کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تذلیل کی حدیں اس وقت پار ہو گئیں جب انہوں نے ایک کتے کو اسیران کے کھانے کے برتن میں پاؤں رکھتے دیکھا۔ اس کے بعد وہی کھانا قیدیوں کو دے دیا گیا۔ یہ واقعہ قابض جیل انتظامیہ کی جانب سے انسانی وقار کی دانستہ پامالی کی واضح مثال ہے۔

تشدد کا مستقل طریقہ کار

بلال موسى نے زور دے کر کہا کہ یہ واقعات کسی ایک موقع تک محدود نہیں تھے بلکہ بار بار پیش آئے جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ انفرادی حرکات نہیں بلکہ ایک مستقل اور منظم تشدد آمیز طریقہ کار ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اس صورت حال کے اثرات صرف نفسیاتی نہیں رہے بلکہ متعدد اسیران آلودہ خوراک کھانے کے بعد جسمانی تکالیف اور پیچیدگیوں کا شکار ہوئے۔ اس سب کے باوجود نہ تو طبی دیکھ بھال فراہم کی گئی اور نہ ہی جیل انتظامیہ کو ان صحت نقصانات پر کسی قسم کی جواب دہی کا سامنا کرنا پڑا۔

یقیناً یہ تفصیلی شہادتیں جو آزادی کے بعد منظر عام پر آئی ہیں قابض اسرائیل کی جیلوں میں اسیران کی زندگی کے ایک تاریک پہلو کو بے نقاب کرتی ہیں جہاں خوراک کو ایک سست مگر ہلاکت خیز ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ طریقہ کار نفسیاتی اذیت اور دانستہ تذلیل کو یکجا کرتا ہے اور ان تمام عالمی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے جو قیدیوں کو باعزت خوراک اور انسانی سلوک کا حق دیتے ہیں۔

Tags: Gaza ConflictHuman Rights ViolationsInhumane TreatmentIsraeli OccupationOccupied PalestinePalestine NewsPalestinian CiviliansPalestinian PrisonersPrison AbusePrison Conditions
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.