• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 11 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

امریکی حمایت سے غزہ پر بڑے زمینی حملے کی تیاری، اقوام متحدہ نے تباہ کن صورتحال سے خبردار کردیا

3 ہزار ٹرک امدادی سامان کے ساتھ غزہ کی سرحد پر موجود ہیں، مگر صیہونی محاصرہ انہیں داخل ہونے نہیں دے رہا۔

جمعرات 01-05-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
امریکی حمایت سے غزہ پر بڑے زمینی حملے کی تیاری، اقوام متحدہ نے تباہ کن صورتحال سے خبردار کردیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی بمباری غزہ کے مختلف علاقوں پر بدستور جاری ہے، جب کہ صیہونی فوج مزید علاقوں پر قبضہ کرنے اور زمینی حملے وسیع کرنے کی تیاری کر رہی ہے، تاکہ "حماس کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے دباؤ بڑھایا جا سکے۔”

غیرقانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے معروف عبرانی اخبار ہآرٹس نے نامعلوم فوجی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی فوج جلد ہی دسیوں ہزار ریزرو فوجیوں کی بھرتی کے احکامات جاری کرنے والی ہے، تاکہ غزہ میں متوقع بڑے پیمانے پر جنگی توسیع کے لیے تیار رہا جا سکے اس عمل میں صیہونی ریاست کو امریکہ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

ادھرقوامِ متحدہ کی ریلیف ایجنسی اونروا کے رابطہ ڈائریکٹر جوناتھن فاولر نے کہا ہے کہ غزہ اس وقت اپنی تاریخ کے بدترین انسانی بحران سے گزر رہا ہے، اور یہ بحران پیچیدہ نہیں بلکہ "بالکل واضح ہے”۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام کو کھانے کے لیے کچھ بھی میسر نہیں، کیونکہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے 50 دن سے زائد عرصے سے غذائی امداد اور دیگر ضروری سامان کی رسائی بند کر رکھی ہے۔

3 ہزار امدادی ٹرک غزہ کی سرحد پر منتظر، لیکن داخلے کی اجازت نہیں

اونروا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ تقریباً 3 ہزار ٹرک امدادی سامان کے ساتھ غزہ کی سرحد پر موجود ہیں، مگر صیہونی محاصرہ انہیں داخل ہونے نہیں دے رہا۔

ایجنسی نے واضح کیا کہ غزہ کے ایک ملین سے زائد بچے ان امداد پر انحصار کرتے ہیں، اور اگر یہ امداد نہ پہنچی تو ان کی زندگیاں خطرے میں پڑ جائیں گی۔

حماس: نتنیاہو کی فتح کے دعوے ناکامی پر پردہ ڈالنے کی کوشش

ادھر، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے ان بیانات کو مسترد کر دیا ہے جن میں انہوں نے "فیصلہ کن فتح” اور "رفح کو توڑنے” کی بات کی تھی۔ حماس نے اپنے بیان میں کہا:

"مجرم نیتن یاہو کے یہ بیانات ایک ناکام کوشش ہے تاکہ اپنی عوام کو اس جھوٹ کا شکار بنایا جا سکے جو حقیقت میں کہیں موجود نہیں۔ ان کے یہ دعوے اس وقت جھوٹ ثابت ہو رہے ہیں جب ہمارا عوام اور مزاحمت ڈٹ کر کھڑی ہے۔”

امریکہ کی صیہونی ریاست کی پشت پناہی جاری

دوسری جانب، امریکہ نے عالمی عدالت انصاف (ہیگ) میں ہونے والی ایک سماعت کے دوران مؤقف اختیار کیا کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کو یہ پابند نہیں کیا جا سکتا کہ وہ اونروا کو غزہ میں کام کرنے کی اجازت دے۔

Tags: اسرائیلیاقوام متحدہامریکہحماسشہداشہیدصیہونیغزہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.