• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 23 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

پوپ لیو کی اسرائیلی مظالم پر سخت مذمت ، فوری امن کا مطالبہ

پوپ لیو نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کی سخت مذمت کی اور انسانی جانوں کے ضیاع پر تشویش کا اظہار کیا۔

پیر 01-12-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ
0
پوپ لیو کی اسرائیلی مظالم پر سخت مذمت ، فوری امن کا مطالبہ
0
SHARES
24
VIEWS

ویٹیکن سٹی- روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

ویٹیکن کے سربراہ پوپ لیو نے فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کے حوالے سے اپنا سخت مؤقف دہرا دیا اور خطے میں دہائیوں سے جاری خونریز کشیدگی اور انسانی المیے کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔

اتوار کے روز جاری بیان میں پوپ نے فلسطینی عوام پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والے انسانی بحران کی سنگینی اجاگر کی۔ انہوں نے غزہ میں 7 اکتوبر 2023ء سے جاری منظم قتل و غارت، تباہی، جبری بے دخلی اور گرفتاریاں “ایسے اقدامات” قرار دیے جو عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ دیتے ہیں۔

پوپ لیو نے کہا کہ بین الاقوامی عدالت انصاف کی جانب سے قتل عام روکنے کے احکامات کے باوجود قابض اسرائیل اپنی وحشیانہ کارروائیوں سے باز نہیں آیا۔ انہوں نے انسانی نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ دو لاکھ اکتالیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے، جبکہ گیارہ ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاکھوں فلسطینی بے دخلی کے بعد کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور بھوک نے سینکڑوں معصوم جانیں نگل لی ہیں، جن میں بچوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ غزہ کے بیشتر شہر ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں اور تباہی نے پوری انسانی تاریخ کو شرمندہ کر دیا ہے۔

پوپ لیو کے اس بیان سے عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے انسانی المیے کو ختم کرنے اور مظالم روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے، کیونکہ دنیا اس المیے کے سامنے خاموش نہیں رہ سکتی۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.