• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 21 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

الجلیل کے قصبے کابول میں قابض پولیس کی فائرنگ، ایک فلسطینی نوجوان شہید

الجلیل کے قصبے کابول میں قابض پولیس نے بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔

جمعرات 19-02-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
الجلیل کے قصبے کابول میں قابض پولیس کی فائرنگ، ایک فلسطینی نوجوان شہید
0
SHARES
3
VIEWS

جلیل – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین کے علاقے جلیل میں واقع قصبہ کابول میں ایک فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گیا۔ مذکورہ نوجوان قابض اسرائیلی پولیس کی جانب سے قصبے میں تعاقب کے دوران کی جانے والی براہِ راست فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گیا تھا اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی تھی۔

طبی عملے کے مطابق نوجوان کو نہاریہ میں واقع جلیل میڈیکل سنٹر منتقل کیا گیا تھا جہاں زخموں کی گہرائی کے باعث اس کی شہادت کی تصدیق کر دی گئی۔

مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی پولیس کی سفاکیت کا نشانہ بننے والے شہید نوجوان کی شناخت 18 سالہ احمد محمد اشقر کے نام سے ہوئی ہے۔

اس دلخراش واقعے کے بعد قصبے میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور مشتعل نوجوانوں اور قابض اسرائیلی پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ ان جھڑپوں کے دوران قابض پولیس نے کئی فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔ نہتے نوجوانوں پر سرِ عام گولیاں برسانا قابض اسرائیل کی اس وحشیانہ پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔

Tags: ArmedConflictHumanRightsIsraeliFiringIsraeliOccupationJalilKabulVillagePalestinianCiviliansPalestinianYouthWestBankViolenceYouthKilled
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.