• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 26 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مقبوضہ الرامہ میں نامعلوم فائرنگ، فلسطینی نوجوان شہید

مقامی شہریوں نے احتجاج میں مکمل ہڑتال کی، جبکہ علاقے میں خوف و تشویش کی کیفیت برقرار ہے۔

جمعرات 26-02-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
مقبوضہ الرامہ میں نامعلوم فائرنگ، فلسطینی نوجوان شہید
0
SHARES
1
VIEWS

الجلیل – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) بدھ کے روز بالائی الجلیل کے علاقے میں واقع الرامہ نامی بستی میں اس وقت سوگ کی فضا چھا گئی اور مکمل ہڑتال کی گئی جب منگل کی شام نامعلوم مسلح افراد نے پچیس سالہ نوجوان ادہم مخلص حرب کو اندھادھند فائرنگ کر کے بے دردی سے شہید کر دیا۔

مقامی سطح پر کی جانے والی ہڑتال کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے بستی میں تمام سرکاری، تعلیمی اور معاشی مراکز مکمل طور پر بند رہے۔ اس وحشیانہ قتل کے خلاف احتجاج کے طور پر تمام سکولوں، تجارتی مراکز اور عوامی اداروں میں تالے پڑے رہے۔

الرامہ بستی کے مکینوں نے اس ہڑتال کے ذریعے متاثرہ خاندان کے ساتھ گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں بڑھتی ہوئی تشدد کی لہر اور منظم جرائم کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

ہڑتال کے باعث تمام عوامی، ثقافتی، معاشی اور سماجی سرگرمیاں ایک دن کے لیے معطل رہیں۔ یہ قدم الرامہ اور سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی معاشرے کے اندر جرائم کی سرپرستی اور غاصب اسرائیلی حکام کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف بطور احتجاج اٹھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں بسنے والے فلسطینیوں کو اس وقت بدترین سکیورٹی حالات کا سامنا ہے۔ غاصب اسرائیل کی متعصبانہ اور سفاکانہ پالیسیاں ان علاقوں میں جرائم کو پنپنے کا موقع دے رہی ہیں تاکہ فلسطینیوں کے سماجی ڈھانچے کو منتشر کیا جا سکے اور ان کی نسل کشی کا ایجنڈا پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔

Tags: AlRamHumanRightsMartyrdomOccupationPalestineNewsPalestinianLivesProtestSecurityTensionsShootingIncidentwestbank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.