• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 24 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پی ایل او

فلسطینی وزارت اوقاف نے مسجد پر اسرائیلی آبادکاروں کے حملے کی مذمت کی

فلسطینی وزارت اوقاف نے مغربی کنارے میں مسجد پر اسرائیلی آبادکاروں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

منگل 24-02-2026
in پی ایل او, خاص خبریں, صیہونیزم
0
فلسطینی وزارت اوقاف نے مسجد پر اسرائیلی آبادکاروں کے حملے کی مذمت کی
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کی وزارت اوقاف و مذہبی امور نے نابلس کے قریب تل گاؤں میں اسرائیلی آباد کاروں کے ایک گروپ کی ابوبکر الصدیق مسجد کے ایک حصے کو آگ لگانے کی کوشش اور اس کی دیواروں پر نسل پرستانہ نعرے لکھنے کی مذمت کی۔ العربیہ اردو کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں مساجد پر حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے اوررواں سال کے دوران ایسے حملوں کی تعداد 45 ہو گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ مسجد کےکچھ حصے کو جلانا واضح طور پر اس بربریت کا اظہار ہے کہ اسرائیل کی نسل پرستانہ اشتعال انگیزی فلسطین میں اسلامی اور عیسائی مقدس مقامات تک آ پہنچی ہے۔ موقع پر موجود اے ایف پی کے ایک صحافی نے مسجد کے جلے ہوئے قالین، سامنے کے شکستہ دروازے اور دھوئیں کے باعث دیواروں اور کھڑکیوں کے سیاہ ہو جانے کی اطلاع دی، تاہم مسجد کے ڈھانچے کو کوئی نقصان نہیں ہوا ۔

نابلس بشمول تل کے گورنر غسان دغلاس نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک وڈیو میں اس حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے مسجد کو دوبارہ تعمیر کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی وزارتِ مذہبی امور نے بیان میں بتایا ہے کہ اسرائیلی آباد کاروں نے گزشتہ صبح مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں تل میں ایک مسجد کو آگ لگانے کی کوشش کی تھی ۔

Tags: Al-AqsaHuman RightsIsraeli SettlersMosque AttackOccupationpalestinePalestinian Ministry of AwqafPalestinian ProtestReligious FreedomWest Bank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.