• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

القسام بریگیڈز نے ایرانی قیادت کی شہادت پر گہرے صدمے کا اظہار کیا

القسام بریگیڈز نے کہا کہ ایرانی قیادت کی شہادت نہ صرف ایران بلکہ پورے عالمِ اسلام کے لیے گہرا صدمہ ہے۔

پیر 02-03-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ
0
القسام بریگیڈز نے ایرانی قیادت کی شہادت پر گہرے صدمے کا اظہار کیا
0
SHARES
3
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی قیادت نے امت مسلمہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت اور عوام سے ایرانی انقلاب کے عظیم رہنما علی خامنہ ای اور ان کے جلیل القدر ساتھی قائدین کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

القسام بریگیڈز نے اتوار کو جاری کردہ اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا کہ ہم ایران پر صیہونی اور امریکی سفاکیت پر مبنی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرنے والے قائد رہ بر انقلاب اسلامی علی خامنہ ای، وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز نصیر زادہ، دفاعی کونسل کے سربراہ علی شمخانی، پاسداران انقلاب کے میجر جنرل محمد پاکپور اور چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی کی شہادت پر سوگ کا اعلان کرتے ہیں۔

بیان میں اس امر پر روشنی ڈالی گئی کہ شہید قائد علی خامنہ ای فلسطین، اس کے سرفروش مجاہدین اور محور مزاحمت کے سب سے بڑے اور کلیدی پشت پناہ تھے۔ یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ کئی دہائیوں سے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے ہمارے مظلوم عوام اور ہماری مزاحمت، جس کے دھڑکتے ہوئے دل کی حیثیت القسام بریگیڈز کو حاصل ہے، کو فراہم کی جانے والی ہر قسم کی امداد اور عسکری تعاون ان کے براہ راست فیصلے اور مکمل سرپرستی کا ثمر تھا۔

القسام بریگیڈز نے مزید کہا کہ مزاحمتی سفر کے لیے یہ بے پناہ تعاون اور غیر متزلزل پشت پناہی ایک ایسا بنیادی عنصر ثابت ہوا جس نے مزاحمت کی دفاعی صلاحیتوں اور حربی تزویرات کو اس بلندی تک پہنچایا کہ دنیا نے طوفان الاقصیٰ کا عظیم شاہکار اور خطے کی بدترین ظالم قوتوں کے خلاف مسلسل دو سالہ بے مثال اور افسانوی استقامت کا مشاہدہ کیا۔

حماس نے اپنے بیان میں تذکرہ کیا کہ شہید علی خامنہ ای اور ان کے باوفا ساتھی بخوبی جانتے تھے کہ فلسطین اور اس کی مزاحمت کے پیچھے آہنی دیوار بن کر کھڑے ہونے اور اپنے جرات مندانہ موقف کی انہیں بھاری قیمت چکانی پڑے گی، لیکن اس کے باوجود انہوں نے غاصب صیہونیوں اور ان کے سرپرست امریکہ کو للکارا اور فلسطین سے اپنی محبت اور اس کے مجاہدین و عوام کی حمایت کو محض الفاظ سے نہیں بلکہ اپنے پاکیزہ لہو سے سچ کر دکھایا۔ اس طرح وہ ان عظیم شہداء، قائدین اور جاں بازوں کے کاروان میں شامل ہو گئے جنہوں نے راہ خدا میں بیت المقدس کی آزادی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

القسام بریگیڈز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یہ عظیم قربانیاں اسلامی جمہوریہ ایران، اس کی مسلح افواج اور پاسداران انقلاب کے ارادوں کو کبھی کمزور نہیں کر پائیں گی بلکہ یہ خون ان کی قوت اور صیہونی دشمن کے خلاف آہنی گرفت میں مزید اضافے کا باعث بنے گا۔

بیان کے اختتام پر کہا گیا کہ یہ عظیم قربانیاں صیہونیوں کو ہماری امت کے خلاف ان کے سنگین جرائم اور فلسطینی عوام کی مسلسل نسل کشی کی ایک عبرتناک قیمت چکانے پر مجبور کریں گی۔ ہمارا یہ کامل یقین ہے کہ ہمارے دشمنوں کا یہ تکبر اور رعونت دراصل ان کے زوال اور مکمل تباہی کا پیش خیمہ ہے۔

Tags: AlQassamBrigadesHamasIranLeadershipIslamicWorldMartyrdomMiddleEastPalestineSupportRegionalDevelopmentsResistanceAxisSolidarity
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.