• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 22 جنوری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

ہیلمٹ پر فلسطینی جھنڈے کے سٹیکر پر کرکٹر پر پابندی عائد

کشمیر میں ہیلمٹ پر فلسطینی پرچم کا سٹیکر لگانے پر کرکٹر کو کھیل سے معطل کر دیا گیا۔

جمعہ 02-01-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں
0
ہیلمٹ پر فلسطینی جھنڈے کے سٹیکر پر کرکٹر پر پابندی عائد
0
SHARES
12
VIEWS

سری نگر (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتہا پسندی ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی ہے، جہاں ایک مسلمان کرکٹر کو محض فلسطینی عوام کے حق میں اظہارِ یکجہتی کرنے پر پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔ فرقان بھٹ نامی کھلاڑی نے مقامی کرکٹ میچ میں ہیلمٹ پر فلسطینی جھنڈے کا اسٹیکر لگا کر میدان میں حصہ لیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جموں و کشمیر چیمپئنز لیگ کے دوران کے سی اسپورٹس کلب میں پیش آیا۔ فرقان بھٹ کے اس اقدام نے تنازع کھڑا کر دیا اور مقامی حکام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

معاملہ سامنے آنے پر مقبوضہ کشمیر پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ٹورنامنٹ کے منتظمین نے پولیس کو بتایا کہ انہیں ہیلمٹ پر اسٹیکر کے بارے میں علم نہیں تھا۔ تاہم بھارتی انتہا پسندی کی عکاسی کرتے ہوئے فرقان بھٹ کو آئندہ لیگ میں کھیلنے سے روک دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے بھٹ کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے تاکہ یہ جانا جا سکے کہ میچ کے دوران فلسطینی جھنڈا لگانے کا مقصد کیا تھا۔

واقعہ پر بھارتی سیاسی حلقوں میں بھی ردِعمل آیا۔ بی جے پی ایم پی پروین کھنڈیلوال نے کہا کہ بھارت میں رہنے والے ہر شخص کو بھارتی پرچم لہرانا ضروری ہے، اور جو بھی فلسطینی پرچم لہرائے گا اسے بھارت سے محبت نہیں سمجھا جائے گا۔

یہ واقعہ بھارت کے دوہرے معیار کو واضح کرتا ہے: جہاں اظہارِ رائے کی آزادی کے دعوے کیے جاتے ہیں، وہیں فلسطین کے حق میں ایک علامتی اظہار بھی برداشت نہیں کیا جاتا۔

Tags: FreedomOfExpressionHumanRightsIsraelPalestineConflictKashmirKashmirNewsMuslimCricketerOccupationPalestinianFlagPoliticalProtestSportsControversy
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.