• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 31 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیلی قابضین کی زیتون کے درختوں کی کٹائی، فلسطینی کسانوں کو 7 ملین ڈالر کا نقصان

اسرائیلی قابضین کی جانب سے غرب اردن کے علاقوں میں زیتون کے تین ہزار سے زائد درخت کاٹے جانے سے فلسطینی کسانوں کو تقریباً سات ملین ڈالر کا نقصان پہنچا

جمعہ 26-12-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
اسرائیلی قابضین کی زیتون کے درختوں کی کٹائی، فلسطینی کسانوں کو 7 ملین ڈالر کا نقصان
0
SHARES
8
VIEWS

روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

فلسطینی وزارت زراعت نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل کی فوج اور اس کے آبادکاروں نے صرف ایک ہفتے کے دوران مغربی کنارے میں 8 ہزار سے زائد درخت اکھاڑ دیے اور زمینوں کو روند ڈالا جن میں اکثریت زیتون کے درختوں کی ہے۔ وزارت زراعت کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں زرعی شعبے کو لگ بھگ سات ملین ڈالر کا مالی نقصان پہنچا ہے۔

جمعرات کے روز جاری بیان میں وزارت زراعت نے بتایا کہ اس نے قابض اسرائیل کی فوج اور آبادکاروں کی جانب سے ہونے والی ان کارروائیوں میں خطرناک اور تیز رفتار اضافے کو دستاویزی شکل دی ہے۔ یہ حملے براہ راست زرعی زمینوں اور غذائی سکیورٹی کے ذرائع کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ وزارت نے واضح کیا کہ یہ سب ایک منظم پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد زمین پر قبضہ جمانا اور اصل باشندوں کو بے دخل کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ حملے رواں ماہ دسمبر کے تیسرے ہفتے کے دوران ہوئے اور ان کا مرکز شمالی اور وسطی مغربی کنارہ رہا۔ وزارت نے بتایا کہ قابض فوج نے جنین کے مغرب میں بلدہ سیلہ الحارثیہ میں تقریباً پانچ ہزار زیتون کے درخت اکھاڑ دیے جبکہ رام اللہ کے مشرق میں بلدہ ترمسعیا میں مزید تین ہزار درخت جڑ سے نکال دیے گئے۔

اسی طرح مختلف علاقوں میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران القدس کے مشرق میں بلدہ مخماس میں 156 زیتون کے درخت اکھاڑے گئے۔ طولکرم گورنری کے بلدہ رامین اور النزلة الشرقیہ میں 100 انجیر کے درخت تباہ کیے گئے۔ قلقیلیہ کے مشرق میں واقع گاؤں الفندق میں 13 زیتون کے درخت کاٹے گئے جبکہ سلفیت گورنری کے بلدہ دیر استیا اور بیت لحم کے جنوب میں بلدہ المنیا میں 19 زیتون کے درخت اکھاڑ دیے گئے جن میں 10 قدیم درخت بھی شامل تھے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ قابض اسرائیل کی کارروائیوں کے نتیجے میں متعدد علاقوں میں زرعی بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوا۔ اس میں 13 پانی کے کنوؤں اور زرعی کمروں کو مسمار کرنا آب پاشی کے نظام کو نقصان پہنچانا پانی کے پمپ چرانا 82 شہد کی مکھیوں کے چھتوں کو تباہ کرنا اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں بھیڑ بکریوں کو زہر دینا شامل ہے۔

مغربی کنارہ قابض اسرائیل کی فوج اور آبادکاروں کے مسلسل حملوں کی زد میں ہے۔ یہ حملے اکثر کاشت اور فصل کٹائی کے موسموں کے ساتھ ہوتے ہیں تاکہ فلسطینی کسانوں کو دباؤ میں لا کر اپنی زمینیں چھوڑنے پر مجبور کیا جا سکے اور آبادکاری کی راہ ہموار کی جا سکے۔

فلسطینی دیوار اور آبادکاری مزاحمتی ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ماہ نومبر کے دوران آبادکاروں نے مغربی کنارے میں 621 حملے کیے جن میں شہریوں اور ان کی املاک کو نشانہ بنایا گیا۔

غزہ پر جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک قابض اسرائیل کی فوج اور آبادکاروں نے مغربی کنارے اور القدس میں 1103 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا جبکہ تقریباً 11 ہزار افراد کو زخمی کیا گیا اور 21 ہزار سے زیادہ شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔

Tags: Economic LossGaza ConflictIsraeli OccupationOccupied PalestineOlive TreesPalestine NewsPalestinian AgriculturePalestinian FarmersPalestinian RightsWest Bank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.