مغربی کنارے(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)تفصیلات کے مطابق اسرائیلی عدالت نے فلسطینی خاتون کو پتھروں کے حملے سے شہید کرنے والے صیہونی جس کو مقدمے کی سماعت تک اپنے گھر میں نظر بند رکھا گیا تھا بری کردیا ، صیہونی ملزم کے وکیل کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے نے ثابت کردیا کہ ناکافی ثبوتوں کا سہارا لیکر انتقامی کارروائی کی جارہی تھی ۔
واضح رہے کہ 12 اکتوبر 2018میں غرب اردن کے علاقے میں صیہونی آباد کار وں کے ایک گروہ نے 45 سالہ عائشة الرابي پر اس وقت پتھروں سے حملہ کیا جب وہ اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ صیہونیوں کی جانب سے فلسطینیوں کی زمین پر جبری تعمیر کی جانے ولی آبادی رحالیم کے علاقے سے گزر رہی تھیں اس دوران صیہونی آبادکاروں نے ان پر پتھروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں سرپر گہرے زخم آنے کے باعث عائشة الرابي معوقع پرشہید ہوگئیں جبکہ ان کے شوہر اور بچے بھی زخمی ہوئے ، اسرائیلی پولیس نے حملے کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کیا جس میں سے 4 کو پہلے رہا کردیا گیا جبکہ آخری ملزم کو آج بری کردیا گیا ۔