• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 3 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

فلسطین اور کشمیر میں کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں، پاکستان امن کونسل

مسلمانوں کی واحد ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے پاکستان کی ذمہ داریاں پہلے سے ڈبل ہوچکی ہیں،صدر امن کونسل سندھ

منگل 27-01-2026
in پاکستان, خاص خبریں, عالمی خبریں
0
فلسطین اور کشمیر میں کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں، پاکستان امن کونسل
0
SHARES
25
VIEWS

کراچی (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) پاکستان امن کونسل سندھ اور مرکزی علما کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی صدر مولانا عبد الماجد فاروقی نے کہا ہے کہ پوری امتِ مسلمہ اور ملتِ اسلامیہ پاکستان کی اصل اور حقیقی منزل ایک باقاعدہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام، دارالخلافہ بیت المقدس اور تیسرے حرمِ پاک مسجدِ اقصیٰ کی آزادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک، بالخصوص پاکستان، کو فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے اپنے دیرینہ اور اصولی موقف پر ذرا برابر بھی کمپرومائز نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ اپنے برحق موقف سے پیچھے ہٹنا آزادیٔ فلسطین اور کشمیر سے دستبردار ہونے کے مترادف ہوگا۔

مولانا عبد الماجد فاروقی ان خیالات کا اظہار جامع مسجد الخلیل میں مدرسہ تعلیم القرآن کے سالانہ امتحان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک کا فرض ہے کہ وہ آزادیٔ فلسطین کے معاملے پر اپنے اصولی موقف کو پہلے سے بھی زیادہ مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھائیں۔ مسلمانوں کی واحد ایٹمی طاقت ہونے کی حیثیت سے پاکستان کی ذمہ داریاں دوچند ہو چکی ہیں۔

مولانا عبد الماجد فاروقی نے کہا کہ پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطین کے عظیم مسلمانوں کی بے مثال جدوجہد، قربانیوں، استقامت اور عظیمت کو کسی صورت رائیگاں نہ جانے دے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی حکومت یا شخصیت نے اس معاملے میں ذرا برابر بھی لغزش کی تو امتِ مسلمہ اور تاریخ اسے کبھی معاف نہیں کرے گی۔

Tags: ConflictHumanRightsIndianOccupationKashmirMaulanaAbdulMajidMiddleEastPakistanpalestineSolidarity
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.