• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 8 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا یوم نکبہ پر عشرہ نکبہ منانے کا اعلان: صیہونی ناجائز تسلط کے خلاف ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ

پریس کانفرنس میں مقررین نے کہا کہ فلسطینی کاز کی حمایت اُس وقت تک جاری رہے گی جب تک غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کا ناجائز تسلط ختم نہیں ہو جاتا۔

بدھ 07-05-2025
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان  کا یوم نکبہ پر عشرہ نکبہ منانے کا اعلان:  صیہونی  ناجائز تسلط کے خلاف ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) ملی یکجہتی کونسل سندھ اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سرپرست اراکین نے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے 7 مئی سے 16 مئی تک "عشرہ نکبہ” منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے منگل کے روز کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس کی میزبانی مجلس وحدت مسلمین کراچی نے کی۔

پریس کانفرنس سے سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، علامہ قاضی احمد نورانی، علامہ صادق جعفری، ڈاکٹر صابر ابو مریم، ثقلین اسحاق، مفتی مرتضیٰ رحمانی اور دیگر علما و رہنماؤں نے خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ فلسطین پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے قیام کو 77 سال ہو چکے ہیں، اور ہر سال 15 مئی کو فلسطینی عوام "یوم نکبہ” مناتے ہیں، جو کہ اس تاریخی دن کی یادگار ہے جب برطانیہ، فرانس اور امریکہ کی حمایت سے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل نے فلسطین پر ناجائز تسلط قائم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین صرف فلسطینیوں کا وطن ہے اور اسرائیل ایک غاصب، ناجائز اور صیہونی ریاست ہے۔

مقررین نے اعلان کیا کہ 7 مئی کو "ذاکرین کانفرنس برائے فلسطین” منعقد کی جائے گی۔ 9 مئی کو مختلف مساجد میں بعد از نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ 15 مئی کو کراچی پریس کلب کے سامنے عظیم الشان مظاہرہ کیا جائے گا۔ 16 مئی کو سندھ بھر میں "یوم سیاہ” منایا جائے گا۔

مقررین نے امام مساجد سے اپیل کی کہ وہ نماز جمعہ کے خطبات میں مسئلہ فلسطین کو موضوع بنائیں اور عوام میں شعور اجاگر کریں۔ اس دوران عالمی استعماری قوتوں امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی فلسطین مخالف سازشوں سے متعلق معلوماتی مواد بھی تقسیم کیا جائے گا۔

پریس کانفرنس میں مقررین نے کہا کہ فلسطینی کاز کی حمایت اُس وقت تک جاری رہے گی جب تک غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کا ناجائز تسلط ختم نہیں ہو جاتا۔ قائد اعظم محمد علی جناح کی واضح ہدایت ہے کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جسے پاکستان کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے تعلقات کی بات کرنے والے افراد نظریہ پاکستان اور بانی پاکستان کے موقف سے غداری کے مرتکب ہیں۔

رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان پاکستانی شہریوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جو کسی بھی اجازت یا اصول کے خلاف اسرائیل کا دورہ کر رہے ہیں، کیونکہ یہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اور قائداعظم کے نظریات کی کھلی توہین ہے۔

پریس کانفرنس میں غزہ، لبنان، شام اور یمن پر جاری امریکی و اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی، جبکہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف دھمکی آمیز رویے کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ مقررین نے کہا کہ بھارت، امریکہ کی ایماء پر خطے میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے، لیکن پوری پاکستانی قوم متحد ہو کر دشمنوں کو جواب دے گی۔

Tags: عشرہ نکبہعلامہ صادق جعفریعلامہ قاضی احمد نورانیفلسطین فاؤنڈیشنمحفوظ یار خانملی یکجہتی کونسلوحدت مسلمین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.