• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 31 جنوری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

فلسطین کی غیر حل شدہ صورتحال خطے میں بحران پیدا کر رہی ہے، پاکستانی مندوب

پاکستان نے بین الاقوامی برادری کو مسئلہ فلسطین کے فوری حل پر زور دینے کی اپیل کی۔

جمعرات 29-01-2026
in پاکستان, خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
فلسطین کی غیر حل شدہ صورتحال خطے میں بحران پیدا کر رہی ہے، پاکستانی مندوب
0
SHARES
1
VIEWS

نیویارک – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کو مشرق وسطی میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہونا چاہیے، فلسطین کے مسئلے کے تمام پہلوﺅں پر اقوام متحدہ کے کردار کا خیر مقدم کرتے ہیں.

ان خیالات کااظہار انہوں نے سلامتی کونسل میں مشرق وسطی کی صورتحال پر خطاب کرتے ہوئے کیا پاکستانی مندوب نے غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کھلے مباحثے کے انعقاد کا خیر مقدم کرتا ہے، فلسطین کا حل طلب مسئلہ مشرق وسطی میں عدم استحکام کی جڑ ہے. انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کئی دہائیوں سے ایک غیر قانونی قبضے کا سامنا کر رہے ہیں، پاکستان کو غزہ کی صورتحال پر شدید تشویش ہے، جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور عام شہریوں کی جانیں خطرے میں ہیں عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ امدادی سرگرمیوں پر پابندیاں، متاثرہ لوگوں تک مدد پہنچانے میں بڑی رکاوٹ بن رہی ہیں، پاکستان اسرائیل کی جانب سے غزہ میں مسلسل حملوں کی سخت مذمت کرتا ہے، بورڈ آف پیس کو مستقل جنگ بندی، انسانی امداد، غزہ کی تعمیر نو پر واضح پیشرفت کرنی چاہیے.
عاصم افتخار نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے تحت امن منصوبے پر عملدر آمد ضروری ہے پاکستانی مندوب نے مطالبہ کیاکہ مستقل جنگ بندی، انسانی امداد اور غزہ کی فوری تعمیر نو کی جائے، فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہونا چاہیے، 1967 سے قبل کی سرحدوں پر خودمختار فلسطینی ریاست قائم کی جائے. انہوں نے واضح کیا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی غیر متزلزل ہے پاکستانی مندوب نے اسرائیل سے شام اور لبنان میں بھی غیر قانونی کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا.

Tags: AsimIftikharInternationalRelationsMiddleEastPakistaniDiplomacypalestinePalestinianIssuePeaceProcessRegionalStabilityUN
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.