(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اردن کے بادشاہ نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین کے بارے میں ان کے ملک کا موقف واضح اور مستحکم ہے ، اردن فلسطینیوں کی لئے ہر ممکن امداد کرتا رہے گا۔
شاہی دیوان سے جاری کردہ بیان میں اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ نے اردن میں ہونے والی بغاوت کے حوالے سےبات کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کاز اور ان کے ملک کو کمزور کرنے کی سازش رچی گئی تھی لیکن وہ اس پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے ، عبداللہ دوم نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے ان کے ملک کا موقف واضح اور مستحکم ہے ، اردن فلسطینیوں کی ہر ممکن امدادکرتا رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اردن کا مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل تک پہنچنے کیلئے اتحادی ممالک کے ساتھ ساتھ امریکہ اور یورپی ممالک کے ساتھ بھی مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں، اردن فلسطینی علاقوں پر کئی عشروں سے جاری اسرائیلی قبضے کے خاتمے کیلئے سیاسی میدان میں وسیع پیمانے پر تقاریب اور مباحثوں کی قیادت اور ان میں حصہ لے رہا ہے۔