• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 25 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

الجلیل پر حزب اللہ کے میزائل حملے، اسرائیلی خاتون ہلاک، متعدد زخمی

واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے جبکہ سیکیورٹی صورتحال مزید حساس ہو گئی ہے۔

بدھ 25-03-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں
0
الجلیل پر حزب اللہ کے میزائل حملے، اسرائیلی خاتون ہلاک، متعدد زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

الجلیل – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے الجلیل پر لبنان سے داغے گئے میزائلوں کے نتیجے میں منگل کی شام ایک اسرائیلی خاتون ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ نے الجلیل کے علاقے پر میزائلوں کی بوچھاڑ کی جس کے نتیجے میں ایک ہلاکت اور کئی افراد کے زخمی ہونے کے علاوہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا ہے۔

یہ کارروائی جنوبی لبنان کے متعدد شہروں اور قصبوں، جن میں الخیام اور الناقورہ سرِ فہرست ہیں، میں بڑھتی ہوئی جھڑپوں کے درمیان سامنے آئی ہے۔ دوسری جانب قابض اسرائیل کی جانب سے سرحدی پٹی کے دیہات کو تیزی سے مسمار کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں تاکہ زمینی دراندازی کے راستے محفوظ بنائے جا سکیں، جبکہ علاقے کو مکینوں سے خالی کرانے کے لیے نام نہاد "رفح ماڈل” کو لاگو کرنے کا عندیہ بھی دیا جا رہا ہے۔

رواں ماہ کی دو تاریخ کو حزب اللہ نے قابض اسرائیل کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا، جسے اس نے سنہ 2024ء میں 27 نومبر کو ہونے والی جنگ بندی (سیز فائر) کے بعد سے لبنان پر جاری مسلسل جارحیت کا جواب قرار دیا تھا۔

تب سے اب تک قابض اسرائیل نے اپنے فضائی حملوں کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے بیروت کے جنوبی ضاحیہ اور جنوبی و مشرقی لبنان کے علاقوں کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ جنوب میں محدود زمینی دراندازی کی کوششیں بھی شروع کی ہیں۔ دوسری طرف حزب اللہ نے اپنے جنگجوؤں کی جانب سے ان کوششوں کو ناکام بنانے کا اعلان کیا ہے، جو آنے والے وقت میں محاذ آرائی کے دائرے میں مزید وسعت کا پیش خیمہ ہے۔

Tags: CasualtiesescalationGalileeisraelLebanonMiddle East Conflictmissile attacknorthern IsraelRegional TensionsSecurity
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.