• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 24 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان سمیت 14 ممالک نے امریکی سفیر کے بیان کی شدید مذمت کی

سفیر کا بیان خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرناک قرار‘ ایسے بیانات بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہیں

پیر 23-02-2026
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
پاکستان سمیت 14 ممالک نے امریکی سفیر کے بیان کی شدید مذمت کی
0
SHARES
0
VIEWS

اسلام آباد(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ)پاکستان سمیت 14اسلامی و عرب ممالک اور اوآئی سی، جی سی سی اور عرب لیگ نے اسرائیلی توسیعی منصوبے کے حق میں اسرائیل میں امریکی سفیر کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے سفیر کے بیان کو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرناک قرار دیا ہے اورکہا ہے کہ اس نوعیت کے بیانات بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہیں اور بیان بازی کا یہ سلسلہ فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسرائیلی توسیعی منصوبہ پر امریکی سفیر کے بیان پر پاکستان سمیت 14 ممالک کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ ان ملکوں کے جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ اس نوعیت کے بیانات بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

پاکستان اور 13 دیگر ممالک نے اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی کے حالیہ بیان کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سفیر کے بیان کو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرناک قرار دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیک ہکابی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر اسرائیل مشرقِ وسطیٰ کے وسیع علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لے تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ انہوں نے اسرائیل کی سرحدوں کو بائبل سے جوڑتے ہوئے یہ رائے دی۔اتوار کو جاری مشترکہ اعلامیے میں پاکستان کے ساتھ مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، قطر، انڈونیشیا، کویت، عمان، ترکیہ، سعودی عرب، بحرین، لبنان، شام اور فلسطین کے وزرائے خارجہ نے گہری تشویش کا اظہار کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ اس نوعیت کے بیانات بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہیں۔مشترکہ بیان میں اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی)خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)عرب لیگ کی بھی تائید شامل تھی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں یا دیگر عرب خطوں پر کوئی خودمختاری حاصل نہیں۔ممالک نے مغربی کنارے کے الحاق یا غزہ سے علیحدگی کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ 4 جون 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہی خطے میں پائیدار امن کی ضمانت ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اس قسم کے اشتعال انگیز بیانات کشیدگی میں اضافہ کرتے ہیں اور امن کی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ ممالک نے ایسے بیانات کا سلسلہ فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

Tags: Arab CountriesArab LeagueDiplomatic CondemnationGCCIslamic CountriesisraelMiddle EastOICPakistanUS Ambassador
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.