• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 27 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مقبوضہ مغربی کنارہ: صیہونی ریاست کا بڑا صنعتی زون قائم کرنے کا منصوبہ

2,700 دونم رقبے پر محیط منصوبے سے ماحولیاتی آلودگی کے باعث مغربی کنارے میں خطرے سے دوچار جانوروں کی  نسل ختم ہو جائے گی

منگل 01-08-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی علاقے کفر قاسم تک پھیلے اس منصوبے میں  نہ صرف مغربی کنارے کے رہائشی علاقوں کے قریب بلکہ اس شہر کے قریب بھی ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی فیکٹریاں شامل ہوں گی.

عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘کے مطابق  غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی ناردرن ویسٹ بینک سیٹلمنٹ کونسل نے مقبوضہ شمالی مغربی کنارے میں ایک بڑا صنعتی زون قائم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے، جس سے نمایاں ماحولیاتی آلودگی پھیلے گی اور شمالی مغربی کنارے میں خطرے سے دوچار جانوروں کی پوری آبادی ختم ہو جائے گی۔ 2,700 دونم رقبے پر قائم ہونے والاصنعتی زون شمالی مغربی کنارے سے فلسطینی علاقے کفر قاسم تک پھیلا ہوگا۔

کفر قاسم کے میئر عادل بدیر نے اس منصوبے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیکٹریوں میں خطرناک مواد کا استعمال یا آلودگی پھیلانے والے مواد کا اخراج خطرناک اور تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کے باوجود یہ منصوبہ کسی متبادل پر غور کیے بغیر اور اسرائیلی قانون کو مکمل طور پر نظرانداز کرتے ہوئے پیش کیا گیا۔

اس صنعتی منصوبے سے ہرن کی ایک بڑی تعداد اور ممالیہ، پرندے اور دیگر جانوروں کی ایک بڑی اقسام کے ختم ہونے کا اندیشہ ہے۔ اسرائیلی امور میں ماہر صحافی انس ابو عرقوب نے تصدیق کی کہ قابض حکومتیں آباد کاری کے صنعتی زونز کی تعمیر کے خواہاں ہیں جن میں مغربی کنارے میں آلودگی پھیلانے والی فیکٹریاں شامل ہیں تاکہ بڑی اسرائیلی رہائشی کمیونٹیز سے آلودگی کو دور کیا جا سکے۔

Tags: اسرائیلیصیہونینیتن یاھو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.